پنجاب بھر میں اب تک 845 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
فائل فوٹولاہور:پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، صوبے بھر میں اب تک 845 افراد میں مرض کی تصدیق ہوچکی ہے، کورونا وائرس سے پنجاب میں اب تک 11 مریض جاں بحق جبکہ 5صحت یاب ہوچکے ہیں۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 845 تک جاپہنچی ہے۔
ڈیرہ غازی خان سے 213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ 107 اور فیصل آباد قرنطینہ میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لاہور میں 178، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 51، جہلم 28 جبکہ اٹک میں ایک مریض زیر علاج ہے۔
گوجرانوالہ میں 13، گجرات 90، منڈی بہاؤالدین 4، حافظ آباد اور ڈی جی خان میں 5، 5، سرگودھا 10، فیصل آباد 9، میانوالی، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 3,3، نارووال، ملتان، وہاڑی اور لودھراں میں 2, 2 جبکہ سیالکوٹ، خوشاب، بہاولپور اور لیہ میں 1، 1 مریض زیر علاج ہے۔
پنجاب میں اب تک کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق جبکہ 5 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔